اہل جمہوریت ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں،غلام عباس

اہل جمہوریت ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں،غلام عباس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )مفاد پرست سیاستدان اہم اداروں کے وقار کا جنازہ نکالنے میں مصروف ہوگئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے ذریعے کبھی ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا ،اہل جمہوریت ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں،بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکالنے کیلئے یک نکاتی ایجنڈیا"قیام اسلام " پر کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک طلباء پاکستان کے باشعور طلباء پاکستان کی زمینی ونظریاتی سرحدات کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ،کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ،ملکی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ،ماہ اگست ماہ عزم نو کی دعوت دے رہا ہے۔ پاکستان میں اسلامی نظام نہ ہونے کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہے ،14۔اگست کو اسلامی نظام قائم کرنے کا اعلان کیا جائے۔

،چیئرمین اسلامی تحریک طلباء پاکستان غلام عباس صدیقی نے ماہ اگست میں فکر پاکستان مہم کے تحت نجی تعلیمی ادارے میں طلباء سے خطاب میں کہا ہے کہ برصغیر نے غلام مسلمانوں کواللہ تعالیٰ نے اس شرط پر پاکستان عطاء کرکے آزادی جیسی عظیم نعمت بخشی تھی کہ آزازدی کے بعد مسلمانان پاکستان ملک میں اسلامی نظام قائم کر سکیں مگر ایسا آج تک نہیں ہو سکا بلکہ پاکستان کے ہر حکمران نے یہودنصاریٰ کی پالیسیوں پر لبیک کہا جبکہ اسلام کو پس پشت ڈالے رکھا یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔جس کے باعث قوم مختلف قسم کے عذاب میں گرفتار ہے ان سے خلاصی کا واحد راستہ اسلامی نظام کا قیام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے طلباء سے فکر پاکستان مہم کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان لازم وملزوم ہیں ،پاکستان کی ترقی اسلامی نظام سے وابستہ ہے ،مسنون طریقے سے اسلامی نظام قائم کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام سے پہلے انسان ساختہ نظاموں کو ترک کرنا ہوگا تاکہ اللہ کی زمین پر خالص اللہ کا نظام پوری قوت سے قائم کیا جا سکے ،اس سلسلے میں 14۔اگست سے بہتر موقعہ اسلامیان پاکستان کے پاس کوئی نہیں اپنے عہد کو وفا کرنے کا کہ اس تاریخی دن پر اسلام نظام قائم کرنے کا اعلان کیا جائے انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے سزا پا کر ریلیاں نکالنا توہین عدالت کے ضمرے میں آتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4