پاکستان پر حکمرانی کرنیوالے حکمران چند ہزار لوگ بھی اکھٹے نہ کر سکے،اشرف بھٹی

پاکستان پر حکمرانی کرنیوالے حکمران چند ہزار لوگ بھی اکھٹے نہ کر سکے،اشرف ...

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نااہل نواز شریف کی ریلی میں تمام تر سرکاری وسائل سرکاری مشینری اور حکومتی وزراء کی فوج ظفر مو ج کے باوجود بھی 5ہزار سے زائد لوگ موجود نہیں تھے اور اس میں بھی زیادہ تر افراد کا تعلق سیکورٹی والوں سے تھا سالہا سال سے پاکستان پر حکمرانی کرنے والے حکمران چند ہزار لوگ بھی اکھٹے نہ کر سکے۔

اسی سے ان کی عوامی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پورے ملک کو سڑکوں پر لانے کی دھمکیاں تو دیتی رہی لیکن عوام کو سڑکوں پر نکالنے میں مکمل طور پر فیل ہوگئی ہے اب یہ اعزاز بھی ( ن) لیگ کو جاتا ہے کہ اس وقت کوئی حکومت اپوزیشن کے خلاف ریلی نہیں نکال رہی ہے بلکہ ایک سابق زیراعظم اپنے ہی وزیراعظم کے خلاف ریلی نکال رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو خطرہ کسی اور سے نہیں بلکہ شریف خاندان کے طرز سیاست سے ہے چار سال تک میگا پروجیکٹس کے کمیشن مافیا سرگرم عمل ہے۔انہوں نے مزید کہا نواز شریف ریلی کا میاب بنانے کیلئے حکومتی مشنری کا استعمال کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی قوم نے جعلی مینڈیٹ والوں مسترد کردیا ہے پاکستانی قوم نے باشعور اور صاحب عقل ہے اب کمیشن مافیا قوم کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4