عثمان حمزہ کی جانب سے عشائیہ میںآرائیں اور راجپوت برادری کا مکمل حمائت کا اعلان

عثمان حمزہ کی جانب سے عشائیہ میںآرائیں اور راجپوت برادری کا مکمل حمائت کا ...

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف این اے 130کے امیدوار ملک عثمان حمزہ اعوان کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ پر آئے ہوئے حلقہ کی آرائیں برادری اور راجپوت برادری کی جانب سے ان کی مکمل حمائت کے موقع پر چئیرمین یونین کونسل بھسین‘ ابراہیم مئیو‘ چئیرمین یونین کونسل جلو موڑ شاہد کھڈو‘ حاجی رزاق‘ رانا طاہر‘ رانا شاہد ‘ عامر گھرکی‘ اکبر علی‘ میاں ابراہیم ‘ میاں زاہد ‘ خضر حیات سمیت دیگر حلقہ نے ملک عثمان حمزہ کی مکمل حمائت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اس حلقہ میں آنے والے الیکشن میں عمران خان کو ووٹ دیں گے ۔

ملک کے لئے عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے عمران خان پاکستان کی ترقی کے لئے لازم و ملزوم ہیں جس طرح سے عمران خان نے ایک طاقتور شخص کو احتساب کے کٹیہرے میں کھڑا کیا ہے اور پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے اس کے بعد اب عمران خان کو حکومت میں لانا ضروری ہو چکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4