یہ وہ تسبیح ہے جومیاں نواز شریف کی کایا پلٹ سکتی ہے

یہ وہ تسبیح ہے جومیاں نواز شریف کی کایا پلٹ سکتی ہے
یہ وہ تسبیح ہے جومیاں نواز شریف کی کایا پلٹ سکتی ہے

  

لاہور (نظام الدولہ) نواز شریف کو ایک بار پھر کڑے امتحان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انکی موجودہ ریلی کے حوالے سے روحانی سکالرپیر ابو نعمان سیفی کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو اس موقع پر روحانی رہ نمائی کی اشد ضرورت ہے۔ اگرچہ کالے بکروں اور صدقات سے انکی بلائیں ٹالنے کا بندوبست کیا جارہا ہے اور یہ بات حق ہے کہ صدقہ بلاوں کو کھاجاتا ہے تاہم انہیں دوران کاروان اس عظیم الشان تسبیح کو جاری رکھنا چاہئے۔اگر وہ حق پر ہوئے تو رب العزت ان کی دعا و التجا اور ذکر قبول فرمائیں گے۔میاں نواز شریف کو چاہئے کہ وہ تیسرے کلمہ کو نماز فجر کے بعد  پڑھنا شروع کردیں اور گیارہ بار اوّل وآخر درود شریف کے بعد شہادت کی انگلی دل پر رکھ کر تیرہ مرتبہ  یَاقَوِیُّ القَادِرُ المُقتَدِرُ قَوِّنِی وَقَلبِی   آیت پڑھیں،صوفیا کرام کا یہ آزمودہ تحفہ ہے جو دشمن سے بچنے کی دعاکا درجہ رکھتا ہے۔نماز کے بعد سرسجدے میں رکھ کر بھی تیرہ بار یہ دعا پڑھنے سے ان کی روحانی توانائی بڑھے   گی اور اللہ عزو جل کے حکم سے ان کے دشمنوں کے دلوں میں خوف پیدا ہوجائے گا۔تاہم اس وظیفہ کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ کتنے راہ راست پر ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس