کون بنے گا زمین کا محافظ؟ ناسا نے درخواستیں مانگ لیں

کون بنے گا زمین کا محافظ؟ ناسا نے درخواستیں مانگ لیں
 کون بنے گا زمین کا محافظ؟ ناسا نے درخواستیں مانگ لیں

  

ہیوسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا کو ایک ایسے شخص کی تلاش ہے جو خلائی مخلوق سے زمین کا دفاع کرسکے۔ یہ عہدہ ’’پلینیٹری پروٹیکشن آفیسر‘‘ کا ہے جس کی ذمہ داریوں میں کرہ ارض کو (خردبینی) خلائی مخلوق کی مداخلت سے اور خلائی مادّے کی صورت میں آنے والی کسی بھی آلودگی سے زمین کو بچانا ہے۔اسی طرح پلینیٹری پروٹیکشن آفیسر (افسر برائے سیاروی تحفظ) اس امر کو بھی یقینی بنائے گا کہ کسی بھی انسانی سرگرمی کے نتیجے میں دوسرے سیاروں اور ان کے چاند کسی طرح متاثر یا آلودہ نہ ہوں۔ ناسا کی ویب سائٹ پر اس ملازمت کی ذیل میں درج تفصیلات کے مطابق، ’’سیاروں کے تحفظ کا تعلق انسانی یا روبوٹک خلائی مشن کے دوران انسانوں کو نامیاتی یا حیاتیاتی آلودگی سے بچانا ہے۔‘‘خلائی ایجنسی کے مطابق پلینیٹری پروٹیکشن کے لیے ناسا کی پالیسیوں کا اطلاق کسی دوسرے سیارے یا اجرام فلکی کی طرف جانے والے ان تمام خلائی مشنوں پر ہوتا ہے جن پر زمینی حیات کسی نہ کسی صورت میں سوار ہو یا سوار کروائی گئی ہو نیز وہ تمام مشن جن کا مقصد اجرام فلکی سے نمونے زمین پر لے کر آنا ہو۔

پل۔

ینیٹری پروٹیکشن آفیسر کا کام یہی نگرانی کرنا ہے۔یہ آسامی نئی نہیں۔ 1967ء میں معاہدہ برائے بیرونی خلاء پر دستخط کے بعد امریکا میں پلینیٹری پروٹیکشن آفیسر کی آسامی تخلیق کی گئی تھی۔ اس معاہدے کے تحت خلا میں جانے والے ہر مشن کے لیے ضروری ہے کہ اس سے خلائی ماحول کو نقصان پہنچنے کا امکان دس ہزار میں سے ایک ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 4