رومن اردو کو اردو میں بدلنا ہوا اب بہت آسان

رومن اردو کو اردو میں بدلنا ہوا اب بہت آسان
 رومن اردو کو اردو میں بدلنا ہوا اب بہت آسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیلیکون ویلی(مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل کی جانب سے کچھ عرصہ پہلے جی بورڈ کے نام سے ایک کی بورڈ ایپ متعارف کرائی گئی تھی اور اب اس میں پاکستانیوں کے لیے بہت بڑی تبدیلی اور 'تحفہ' متعارف کرایا گیا ہے۔جی ہاں گوگل نے انتہائی خاموشی سے اس کی بورڈ میں ایک نیا فیچر کا اضافہ کردیا ہے جو کہ اردو لکھنے والوں کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے، خاص طور پر اگر وہ رومن اردو لکھنے پر مجبور ہوں تو۔پروپاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق جی بورڈ اب خودکار طور پر رومن اردو کو رئیل ٹائم میں اردو میں کنورٹ کردیتا ہے ، جیسے رومن میں اگر لکھیں ' Ap ka naam kia hai ' تو وہ اردو میں کنورٹ ہوجائے گا ' آپ کا نام کیا ہے۔ویسے عام طور پر سوشل میڈیا میں اردو زبان پر اتنی توجہ نہیں دی جاتی مگر یہ نیا اضافہ اس زبان کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے حوصلہ افزاء ہے۔اور اس فیچر کی سب سے بڑی آسانی یہ ہے کہ اگر سمارٹ فون پر اردو کی بورڈ سمجھ نہیں آرہا تو اب انگلش میں رومن لکھنے پر آپ کی پسند کا جملہ خودکار طور پر بن جائے گا۔