رنگ گورا کرنے والی غیر معیاری کریموں کی فروخت ،ہائیکورٹ نے وضاحت طلب کر لی

رنگ گورا کرنے والی غیر معیاری کریموں کی فروخت ،ہائیکورٹ نے وضاحت طلب کر لی

لاہور(نامہ نگارخصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے رنگ گورا کرنے والی غیر معیاری کریموں کی فروخت کے خلاف درخواست پر پاکستان سٹینڈرڈ کنٹرول اتھارٹی سے 20ستمبر تک جواب طلب کر لیاہے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے فواد مغل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے شمائل پراچہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ فائزہ بیوٹی کریم،اسٹیلمن کریم،گولڈن پرل کریم سمیت 10کمپنی ایسی ہیں جن کی کریمیں معیار پر پورا نہیں اترتیں، ان کمپنیوں کو برطانیہ میں جرمانے کیے گئے اور پابندی عائد کی گئی، ان کریموں کی وجہ سے مرد و خواتین میں جلد کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔عدالت نے پاکستان سٹینڈرڈ کنٹرول اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بیس ستمبر تک تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کو بھی 16 اگست کوبھی پاکستان سٹینڈرڈ کنٹرول اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔ اتھارٹی کو درخواست گزار کے اعتراضات پر واضح فیصلے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید : علاقائی