سعد رفیق کی نااہلی کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کوبذریعہ کورئیردرخواست
لاہور(نامہ نگار خصوصی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نااہلی کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کوبذریعہ کورئیردرخواست بھجوا دی گئی ہے، درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی سے استدعا کی گئی ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے روکا جائے۔ یہ درخواست سول سوسائٹی نیٹ ورک کی آمنہ ملک نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے بھجوائی گئی ہے، درخواست میں کہا گیاہے کہ خواجہ سعد رفیق مسلسل عدالتی فیصلے کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، آئین کے تحت رکن اسمبلی کے اہل نہیں رہے ۔
کوریئر درخواست