پرویز مشرف کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت دے دی،سرکاری وکیل کی ہائیکورٹ میں یقین دہانی

پرویز مشرف کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت دے دی،سرکاری وکیل کی ہائیکورٹ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست سرکاری وکیل کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ پرویز مشرف کو جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔چیف جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی۔ایڈووکیٹ اشتیاق چودھری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کو 12اگست کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پرویز مشرف کو جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔عدالت نے درخواست نمٹا دی ۔
یقین دہانی

مزید :

علاقائی -