ہائیکورٹ:پولیس اہلکاروں کی پروموشن سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

ہائیکورٹ:پولیس اہلکاروں کی پروموشن سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ پولیس کے اہلکاروں کی پروموشن پبلک سروس کمشن کی بجائے پولیس آرڈر 2002 ء کے مطابق کرنے کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس مدثر خالد عباسی نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار اویس سعید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ پولیس کے اہلکاروں کی ترقیوں کے لئے پولیس آرڈر 2002ء پر عمل نہیں کیا جا رہا ۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔

فیصلہ محفوظ

مزید : علاقائی