مشیر خارجہ کیخلاف درخواست ،حکومت کو نئی ہدایات کیساتھ پیش ہونے کی ہدایت

مشیر خارجہ کیخلاف درخواست ،حکومت کو نئی ہدایات کیساتھ پیش ہونے کی ہدایت

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو نئی ہدایات لے کرپیش ہونے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کہ نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد سرتاج عزیز ابھی بھی مشیر خارجہ کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نصر احمد پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم کی نااہلی کے بعد کوئی مشیر کام نہیں کر رہا، اب خواجہ آصف کووزیر خارجہ لگا دیا گیا ہے ۔ عدالت نے عبوری بحث سننے کے بعد مزید سماعت 29اگست تک ملتوی کردی۔

مشیر خارجہ

مزید : علاقائی