پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سوتیلے باپ کے ہاتھوں ستائی لڑکی کوشوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے اوکاڑہ کے رہائشی محمد حنیف کی طرف سے بیٹی کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سماعت شروع کی تومتعلقہ پولیس نے لڑکی کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کر دیا ،لڑکی شاہین اختر نے انکشاف کیا کہ محمد حنیف اس کا سوتیلا باپ ہے اور وہ اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے جس پراس نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی،عدالت نے لڑکی کو سوتیلے باپ کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمے کی درخواست دینے کی ہدایت کرتے ہوئے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کا حکم دے دیا،عدالت میں لڑکی کے دئیے گئے بیان پر درخواست گزار کے وکیل نے بھی درخواست واپس لے لی۔
اجازت

مزید :

علاقائی -