ہائیکورٹ نے مختلف رنگوں اور تصویروں والے قومی پرچموں پر پابندی لگا دی

ہائیکورٹ نے مختلف رنگوں اور تصویروں والے قومی پرچموں پر پابندی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے مختلف رنگوں اورسیاستدانوں کی تصویروں والے قومی پرچموں کی تیاری اورفروخت پر پابندی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کاحکم جاری کردیا،عدالت نے قرار دیا کہ قومی پرچم کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں ۔درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیارکیاگیاکہ دکانداروں نے سبز رنگ کے بجائے مختلف رنگوں کے قومی پرچموں کی فروخت شروع کردی ہے ۔عدالت ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کاحکم جاری کرے ،چیف جسٹس نے مختلف رنگوں اورتصویروں والے قومی پرچموں کی فروخت پر پابندی لگانے کاحکم دیتے ہوئے بے حرمتی کرنے افراد کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کاحکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -