لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج سے وکلاء کی بد تمیزی ،بار اور بنچ کا تنازع شدت اختیار کر گیا

لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج سے وکلاء کی بد تمیزی ،بار اور بنچ کا تنازع شدت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج سے وکلا کی بدتمیزی کے معاملے کا عدالتی نوٹس لئے جانے کے بعد بار اور بنچ کا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے ۔وکلاء راہنماؤں کے علاوہ غیر سیاسی اور پروفیشنل وکلاء بھی تنازع کے حل کے لئے میدان میں آگئے تاہم لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں سینئر جج سے بدتمیزی کرنے والے لاہور ہائی کورٹ بار ملتان کے صدر شیر زمان اور سیکرٹری قیصر عباس کاظمی نے اپنے خلاف توہین عدالت کیس میں فل بنچ کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا ہے اور آج 11اگست کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں قائم فل بنچ میں پیش ہونے سے انکار کردیا ہے ۔اس بابت انہوں نے لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر چودھری ذوالفقار سمیت متعدد وکلاء راہنماؤں کو آگاہ کردیا ہے ۔معلوم ہواہے کہ شیر زمان نے 200سے زائد وکلاء سے بیان حلفی بھی حاصل کئے ہیں جن میں وکلاء نے انہیں ہرطرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔لاہور ہائی کورٹ بار نے وکلاء اور عدالت عالیہ میں جاری تنازع کو حل کرنے کے لئے آج 11اگست کوہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، ہنگامی اجلاس میں فاضل جج کے ساتھ بدتمیزی سے بار اور بنچ کے درمیان شروع ہونے والی لڑائی کو افہام و تفہم سے حل کرنے پر مشاورت کی جائے گی ۔
معاملہ شدت

مزید :

علاقائی -