دفعہ 63,62کے خاتمہ کیلئے قادیانی لابی بھی سرگرم: مولانا روپڑی

دفعہ 63,62کے خاتمہ کیلئے قادیانی لابی بھی سرگرم: مولانا روپڑی

لاہور( نمائندہ پاکستان) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ آئین سے 62،63کے خاتمے کے لئے قادیانی لابی بھی سرگرم ہو گئی ہے.آئین اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، طاغوت کے کہنے پر جذبہ حب رسول کو مسلمانوں کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔اسلام کے خلاف سازشیں کرنے والے پہل کامیاب ہوئے تھے اور نہ اب ہوں گے،حکمران آئین کی اسلامی شقوں کو نہ چھیڑا جائے ورنہ ایک نہ ختم ہونیوالا بحران پیدا ہوگا، یہودی و قادیانی لابی ناموسِ رسالتؐ ایکٹ کیخلاف سازشوں سے باز رہے ۔ھکومت کی طرف سے پاکستان میں بھارتی فلموں کی اجازت دیناکشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑنے کے مترادف ہے، اس سے کشمیریوں کے آزادی کے جذبے کو ٹھیس پہنچی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ان کی والدہ کے لئے آنے والے جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ سمیت مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ا س موقع پر مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیکولر قوتوں کا راستہ روکنے کے لئے مذہبی قوتوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا،اور اسلام کے نفاذ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مولانا روپڑی

مزید : علاقائی