پولیس اہلکاروں کی پروموشن سے متعلق درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں،فیصلہ محفوظ

پولیس اہلکاروں کی پروموشن سے متعلق درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں،فیصلہ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ پولیس کے اہلکاروں کی پروموشن پبلک سروس کمشن کی بجائے پولیس آرڈر 2002 ء کے مطابق کرنے کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس مدثر خالد عباسی نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار اویس سعید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ پولیس کے اہلکاروں کی ترقیوں کے لئے پولیس آرڈر 2002ء پر عمل نہیں کیا جا رہا۔پبلک سروس کمشن کے ذریعے ترقی کے لئے صرف 3 مرتبہ امتحان دینے کی شرط اہلیت کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

پولیس ،ترقی

مزید : علاقائی