ہائیکورٹ: گلالئی کے الزامات پر ڈیٹا سامنے لانے کی درخواست ، سماعت کیلئے مزید دلائل طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ عائشہ گلالئی کے الزامات پر موبائل ڈیٹا منظر عام پر لانے کے لئے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے ہیں۔جسٹس انوار الحق نے فارق امجد کی درخواست پر سماعت کی جس میں بتایا گیا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر سنگین الزامات لگائے۔ شدید تنازعات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ،الزامات کے باعث ہنگامہ آرائی بڑھ سکتی ہے۔عائشہ گلالئی اور عمران خان کا موبائل ڈیٹا منظر عام پر لایا جائے تو حقائق سامنے آجائیں گے۔
گلا لئی