اقبال ٹاؤن ،اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 10لاکھ مالیت کا قیمتی سامان اور نقدی لوٹ لی گئی

اقبال ٹاؤن ،اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 10لاکھ مالیت کا قیمتی سامان اور نقدی لوٹ ...

لاہور(خبر نگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں اور موٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مستی گیٹ کے علاقہ میں دوڈاکو اویس نامی شخص کے گھر گھس گئے اویس اوراس کی فیملی کو یرغمال بنا لیا،اور گھر سے لوٹ مار کے دوران 3لاکھ65ہزار روپے ومو بائل فون لوٹ لئے اور فرار ہوگئے ۔ ساندہ میں چار ڈاکوشیخ محمد اسلم کے گھر گھس گئے اور ڈاکوؤں نے شیخ اسلم اوراسکی فیملی کویر غمال بناکر 5لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات وموبائل فون لوٹ لئے اس طرح اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں چار ڈاکو معظم علی کے گھر گھس گئے اور گھر میں لوٹ مار کر کے 10لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی ۔ شاہدرہ ڈاکوؤں نے تنویر سے 4لاکھ کی نقدی و موبائل فون، رائے ونڈ ڈاکوؤں نے اشفاق سے 3لاکھ90ہزار و موبائل فون، مانگامنڈی ڈاکوؤں نے اخلاق سے 2لاکھ کی نقدی وموبائل فون، ستوکتلہ ڈاکوؤں نے اختر سے 1لاکھ کی نقدی و موبائل فون چھین لیا۔ نصیر آباد، اسلام پورہ سے کاریں جبکہ چوہنگ، ہنجروال، شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید : علاقائی