ایس پی سول لائن کی نگرانی میں سرچ آپریشن، 15 مشکوک افراد گرفتار

ایس پی سول لائن کی نگرانی میں سرچ آپریشن، 15 مشکوک افراد گرفتار

لاہور( خبرنگار) رات گئے ایس پی سول لائن ڈویژن علی رضا کی نگرانی میں سرچ آپریشن کے دوران 15 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایس پی علی رضا کے مطابق حاجی کیمپ کے ارد گرد سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 15 افراد کے کوائف مشکوک پائے گئے ہیں جس پر مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں بند کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی