بادامی باغ،2 رکشوں میں تصادم،25 سالہ نوجوان جاں بحق

بادامی باغ،2 رکشوں میں تصادم،25 سالہ نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار )بادامی باغ کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں 25سالہ نوجوان جان کی بازی ہارگیا۔پولیس نے نعش مردہ خانہ جمع کروا دی۔تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ میں تیز رفتاری کے باعث دو رکشے آپس میں ٹکرا گئے جس سے علی احمد شدید زخمی ہوگیا ،اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔پولیس کے مطابق متوفی شادباغ کا رہائشی تھا۔پولیس نے ایک ڈرائیور تسلیم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -