بند روڈ دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت،ٹرک کے کاغذات جعلی نکلے

بند روڈ دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت،ٹرک کے کاغذات جعلی نکلے

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) سی ٹی ڈی نے بند روڈ دھماکے میں استعمال ہونے والے ٹرک کا ریکارڈ ایکسائز سے حاصل کیا تو پتا چلا کہ ایل پی ٹی 7083 نمبر کے دو ٹرک چل رہے ہیں، ایک ٹرک ٹمبر مارکیٹ کے رہائشی امانت علی کے نام سے رجسٹرڈ ہے، جو بالکل ٹھیک ہے۔ دوسرا ٹرک سیف الرحمان کے نام پر رجسٹرڈ ہے، یہی ٹرک 1994 میں اوکاڑہ کے محبوب عالم کے نام پررجسٹرڈ تھا، محبوب عالم کا شناختی کارڈ بھی جعلی نکلا۔ محبوب عالم کے نام پر ٹرک کے کاغذات کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ شاہدرہ میں 15 ستمبر 2016 میں کرائی گئی۔ 28 نومبر کو کاغذات نوشہرہ کے سیف الرحمان کے نام ٹرانسفر کروائے گئے۔

 

مزید : علاقائی