کاہنہ،چھت پر سوئی خاتون اندھی گولی کا شکار،شدید زخمی

کاہنہ،چھت پر سوئی خاتون اندھی گولی کا شکار،شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) کاہنہ کے علاقہ وارڈ نمبر9 کی رہائشی مجیداں بی بی گھر کی چھت پر سو رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم سمت سے آ کر لگنے والی گولی سے لہولہان ہو گئی۔کوٹ لکھپت کے علاقہ پیکو روڈ پر گھر کے سامنے کھڑے ہونے سے منع کرنے پر محلے داروں کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس پر چار اوباش نوجوانوں نے ڈنڈوں اورآہنی راڈز سے وار کر کے نتیجہ میں 30 سالہ اشفاق ، عارف اور سلیم کو شدید زخمی کر دیا۔ واقعہ کے خلاف محلے داروں نے شدید احتجاج کیا۔ علاوہ ازیں باغبانپورہ کے علاقہ سکھ نہر کی رہائشی 18 سالہ ثنا کو والدہ نے موبائل فون پر گفتگو کرنے سے منع کیا تو دلبرداشتہ ہو گئی اور گھر میں موجود کیمیکل پی لیا ،حالت غیر ہو گئی ۔

مزید :

علاقائی -