باغبانپورہ، موٹر سائیکلیں چھیننے والا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

باغبانپورہ، موٹر سائیکلیں چھیننے والا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

لاہور (خبر نگار) ایس ایچ او باغبانپورہ حسین فاروق نے ڈکیتی اور راہزنی سمیت موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ایک خطرناک گینگ کے سرغنہ سمیت دوملزمان کوگرفتار کر لیا ہے۔ایس پی کینٹ رانا طاہرالرحمن کے مطابق ملزمان نے کینٹ ڈویژن کے مختلف تھا نوں سمیت شاہدرہ ، لوئرمال ، شالامار، ستوکتلہ اور گلبرگ میں ڈکیتی اور راہزنی سمیت موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں کا انکشاف کیا 5تولے زیورات ،6موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

 

مزید : علاقائی