باغبانپورہ ،اوباش نے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

باغبانپورہ ،اوباش نے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا
باغبانپورہ ،اوباش نے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

  

لاہور(خبرنگار) باغبانپورہ کے علاقہ میں اوباش نوجوان نے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی (چ) کو اغوا کر کے مبینہ طور پر بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق حاجی پورہ دروغہ والا کے رہائشی محنت کش برکت علی کی جواں سالہ بیٹی چنداگھروں میں کام کاج کرتی ہے۔ گزشتہ روز گھر سے نکلی ،محلہ کے ایک اوباش نوجوان ستار علی نے اسے زبردستی اغوا کر لیا اور نشہ آور جوس پلا کر بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔ شور پر محلے داروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، والد برکت علی ، والدہ حمیدہ بی بی نے ’’پاکستان‘‘ کو بتایا کہ ملزم ایک اوباش نوجوان ہے اور راہ جاتے ان کی بیٹی کو اکثر تنگ کرتا تھا۔

 

مزید : علاقائی