سیشن عدالت کاپولیس کو عائشہ احد کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

سیشن عدالت کاپولیس کو عائشہ احد کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پولیس کو عائشہ احد کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ فاضل جج نے عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پرعائشہ احد کے وکیل کوہدایت کی ہے کہ وہ احکامات کی نقل 15اگست کو عدالت میں پیش کریں۔عائشہ احدکی جانب سے دائردرخواست پرگزشتہ روزایڈیشنل سیشن جج محسن احمدنے سماعت شروع کی توعائشہ احدکے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ اسے مختلف طریقوں سے ہراساں کیاجارہاہے، عدالت عالیہ عائشہ احدکوسکیورٹی دینے کاحکم دے چکی ہے لیکن اس پرعملدرآمدنہیں ہورہا ہے جبکہ اس حوالے سے پولیس نے رپورٹ پیش کی کہ وہ عائشہ کوہراساں نہیں کررہے اورانہیں سکیورٹی بھی دے دی ہے۔

مزید : علاقائی