شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہونیوالے 2 ملزمان ٹریفک وارڈن کے ہاتھوں پکڑے گئے

شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہونیوالے 2 ملزمان ٹریفک وارڈن کے ہاتھوں پکڑے ...

لا ہور(کرا ئم رپورٹر)باغبانپورہ سٹاپ پر موجود شہری عمیر سے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے موبائل فون چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر پٹرولنگ آفیسر عاصم اور حسنین نے ڈاکووں کا تعاقب کیا اور دونوں کودبوچ لیا۔ڈاکووں کے قبضے سے تین عدد موبائل فون اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے۔ ڈاکووں کو مزید تفتیش کیلئے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔اس موقع چیف ٹریفک آفیسر نے بہادری اور دلیری کا مظاہر ہ کرنے والے ٹریفک وارڈنز عاصم اور حسنین کو نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

 

مزید : علاقائی