سیلون میں چوری کے مقدمہ میں ملوث ملازمہ کی ضمانت میں توسیع

سیلون میں چوری کے مقدمہ میں ملوث ملازمہ کی ضمانت میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے ماڈل ریچل خان کے سیلون سے زیورات اور نقدی چوری کیس میں مبینہ طور پر ملوث ملازمہ شہلا کی عبوری ضمانت میں 15اگست تک توسیع کردی ہے۔


عدالت میں ماڈل ریچل خان کی طرف سے شہلا نامی ملازمہ کے خلاف درج مقدمہ میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں پولیس نے تفتیش کی رپورٹ پیش کردی ہے جس پر عدالت نے وکلا ء کو حتمی بحث کے لئے آئندہ سماعت پرطلب کرلیاہے۔شہلا کے خلاف تھانہ گلبرگ پولیس نے ماڈل ریچل خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

مزید :

علاقائی -