کرایہ داروں کے اندراج میں ناکامی پر 2 مالکان پر10ہزار فی کس جرمانہ

کرایہ داروں کے اندراج میں ناکامی پر 2 مالکان پر10ہزار فی کس جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار کرائے داری آرڈینینس کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ملوث دو مکان مالکان پر10، 10ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ظل ہما کے روبرو ٹاؤن شپ پولیس نے ملزمان بشیر حسن اورشکیل کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت چیکنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا ۔ملزمان نے اپنے کرائے داروں کا اندراج قریبی پولیس سٹیشن میں نہیں کروایا تھا۔

مزید : علاقائی