ملزم جسمانی ریمانڈ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے

ملزم جسمانی ریمانڈ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر چیمہ نے منشیات سمگلنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا ہے۔ملزم محمد حسین کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے گزشتہ روزعدالت پیش کیا۔عدالت کو بتایا کہ ملزم منشیات کو بارڈر کراس کر کے بیرون ملک لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ملزم کو بارڈر سے رینجرز نے گرفتار کر کے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کیا ،ملزم کے قبضے سے 855گرام ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ملزم کا تعلق منشیات سمگلنگ کے بین الاقوامی گروہ سے لگتا ہے۔

،ملزم سے مزید ملزمان کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پرعدالت نے دلائل سننے کے بعد اسے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر نے کا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید : علاقائی