نواز شریف کو آج کیا کرنا چاہئے؟ ستاروں نے اپنا حساب کھول کر بیان کردیا

نواز شریف کو آج کیا کرنا چاہئے؟ ستاروں نے اپنا حساب کھول کر بیان کردیا
نواز شریف کو آج کیا کرنا چاہئے؟ ستاروں نے اپنا حساب کھول کر بیان کردیا

  

لاہور (نظام الدولہ) برج جدی کے تحت پیدا ہونے والے میاں محمد نوازشریف کے لئے گیارہ اگست کا دن کئی حوالوں سے نہایت اہم ہوگا۔برج میں سیاروں کی پوزیشن سے معلوم ہوتا ہے کہ اس روز برج جدی سے وابستہ افراد کو انکے دوستوں کی جانب سے چند نکات پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔اس بات کو وہ محسوس کریں گے کہ وہ کچھ غلط تو نہیں کررہے لیکن حالات انہیں سخت رویہ اپنانے پر مجبور کرسکتے ہیں تاہم اس موقع پر اگر جدی افراد دوستوں کی تنقید پر نہایت نرمی اور باوقار انداز میں ردعمل ظاہر کریں گے تو انہیں اپنی فیملی اور دوستوں کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہوگی۔آج کے دن غیر متوقع صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جس پر انہیں فوری فیصلہ کرکے حالات کو قابو کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ ان میں اپنی شریک حیات کو زیادہ سے زیادہ مضبوط اور بااثر دیکھنے کی تمنا بیدار ہوگی ۔ان کی جسمانی اور روحانی کمزوری ان کے ارادوں پر غالب آسکتی ہے لیکن اپنی توانائی کو محفوظ رکھتے ہوئے انہیں کام کے ساتھ ساتھ آرام کرنا ہوگا تاکہ انکے فیصلوں پر زد نہ پڑے۔

مزید : مخفی علوم /اہم خبریں