توہین عدالت کیس،عمران خان کے اعتراضات مسترد، الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا

توہین عدالت کیس،عمران خان کے اعتراضات مسترد، الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین عدالت سے متعلق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمر ا ن خان کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔یاد رہے تحریک انصاف کے سابق بانی رکن اکبر ایس بابر نے عمر ا ن خان کیخلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر کی تھی، انہوں نے نومبر14ء میں پی ٹی آئی کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ لینے کے معاملے پر بھی ایک درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھی ہے،تاہم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کسی فرد کیخلا ف تو ہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کو ہے۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ 25 جولائی کو عمران خان کیخلا ف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کی تھی۔گزشتہ روزچیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار (ر) رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بنچ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا اور قرار دیا کہ الیکشن کمیشن توہین عدالت کی کاروائی کا اختیار رکھتا ہے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 23 اگست کو جواب طلب کرلیا، بعدازاں کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔واضح رہے تحریک انصاف کی جانب سے توہین عدالت کے معاملہ پر الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا تھا کارروائی کا اختیار سپریم اور ہائیکورٹ کے ججوں کے پاس ہے۔

مزید :

صفحہ اول -