نواز شریف آپ ڈوبنے سے نہیں بچ سکتے ،گیم ختم اور آپ ہار چکے ہیں:عمران خان

نواز شریف آپ ڈوبنے سے نہیں بچ سکتے ،گیم ختم اور آپ ہار چکے ہیں:عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نوازشریف کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے وہ حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے آپ کی گیم ختم ہوگئی اور آپ ہار گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا نوازشریف کی قیادت میں نکلنے والی کرپشن بچاؤ ریلی پر نوازشریف کو میرا پیغام ہے آپ ایمپائرز، موسم، پچ اور کھلاڑیوں کو تو ذمہ دار ٹھہرا سکتے ہیں لیکن ڈوبنے سے بچ نہیں سکتے اور اس حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے کہ آپ ہار گئے اور آپ کی گیم ختم ہو گئی ۔انکا مزید کہنا تھا نوازشریف نے محسوس کیا ہوگا کہ آپ کی رہنمائی میں چلنے والے اور آپ کو سننے والے لوگوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آگئی ہے، اس لئے آپشکست اورکھیل ختم ہونے کااحساس جھٹلا نہیں سکتے۔

مزید : صفحہ اول