ریلی میں 99فیصد سینئر قیادت شریک نہیں پھر مجھے ہی متنازعہ کیوں بنایا جا رہا ہے :چودھری نثار

ریلی میں 99فیصد سینئر قیادت شریک نہیں پھر مجھے ہی متنازعہ کیوں بنایا جا رہا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ(ن) کے رہنماء چودھری نثار کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ نے کسی کو نہیں کہا کہ وہ کمر درد کے باعث ریلی میں شریک نہیں ہو سکے۔نجی ٹی وی نے سابق وزیر داخلہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ چودھری نثار نے کہا کہ میں نے کسی کو یہ نہیں کہا کہ میں کمر درد کے باعث ریلی میں شریک نہیں ہو سکا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ 99فیصد سینئر قیادت ریلی میں شریک نہیں لیکن صرف مجھے ہی متنازعہ کیوں بنایا جارہاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر اراکین سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہاہے کہ ہمیں برداشت اورتحمل سے چلنا چاہیے ،ایسا طرز عمل نہ اختیار کریں جس سے اداروں کو اپنے خلاف کر لیں اور موجودہ حالات میں انتہائی حد تک نہیں جانا چاہیے۔ چودھری نثار نے کہاکہ بھٹو صاحب اگر پی این اے سے بات کر لیتے تو معاملات نہیں بگڑنے تھے لیکن بھٹو صاحب انتہائی لیول تک گئے اس لیے انہیں نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ جب بینظیربھٹو 86 19ء میں پاکستان واپس آئیں تو ان کا شاندار استقبال ہوااور آنے کے بعدبینظیر نے اس قدرسخت تحریک چلائی کہ کارکن اور عوام تھک گئے اور اس وقت انتخابات کا نتیجہ آیا تو پیپلزپارٹی کوتوقع کے مطابق نشستیں نہ مل سکیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اب بھی سوچ سمجھ کر پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرنا ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -