گاڑی کی چھت سے نیچے گرگئے
راولپنڈ ی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی ریلی میں شریک وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق گاڑی کی چھت سے نیچے گرگئے ۔ذرائع کے مطابق خواجہ سعدرفیق گاڑی کی چھت سے اتر رہے تھے کہ ان کا پاوں پھسلا اور وہ زمین پر گر پڑے ، جبکہ ان کو سنبھالنے کی کوشش میں ایک اہلکار بھی نیچے آگرا،تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں سعد رفیق اور پولیس اہلکار کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں ،بعد ازاں وزیر ریلوے کنٹینر میں چلے گئے۔
سعد رفیق چوٹیں