دفاع مادر وطن میں سندھ رجمنٹ کاکردار مثالی ہے :جنرل باجوہ

دفاع مادر وطن میں سندھ رجمنٹ کاکردار مثالی ہے :جنرل باجوہ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز سندھ رجمنٹل سینٹر حیدر آباد کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی دفاع اورسکیورٹی میں سندھ رجمنٹ کے کردار کو سراہا، یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اورشہداکوخراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضاکوسندھ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے رینک لگائے۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا سندھ رجمنٹ نے ملک کے دفاع ، سکیورٹی کیلئے زبردست خدمات انجام دی ہیں۔

آرمی چیف

مزید : صفحہ اول