اور 71کی جنگوں کے ہیرو ائیرمارشل انعام الحق انتقال کرگئے

اور 71کی جنگوں کے ہیرو ائیرمارشل انعام الحق انتقال کرگئے

اسلام آباد(صباح نیوز) 1965 اور 1971 کی جنگوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے جنگی ہیرو ائیرمارشل انعام الحق انتقال کرگئے ہیں، ان کی عمر 90 برس تھی ۔جنگی ہیرو ائیرمارشل انعام الحق خان مئی 1927 میں ہندوستان کے شہر پٹیالہ میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں نمایاں خدمات انجام دیں اور انہیں ستارہ امتیاز ملٹری، ہلال امتیاز ملٹری اور ہلال جرات سے بھی نوازا گیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے قومی ہیرو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیرمارشل انعام الحق کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ پی اے ایف بیس نور خان میں فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔

انتقال

 

مزید : صفحہ اول