مسلم لیگ (ن )پنجاب کی صدارت ، کئی امیدوار ،حمزہ شہباز کیلئے لابنگ شروع

مسلم لیگ (ن )پنجاب کی صدارت ، کئی امیدوار ،حمزہ شہباز کیلئے لابنگ شروع

لاہور(جاوید اقبال)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے سر پر مسلم لیگ ن کی صدارت کی پگ رکھنے کا فیصلہ ہونے کے بعد پنجاب مسلم لیگ کی صدارت کے لیے لابنگ شروع ہو گئی ہے ۔مسلم لیگ ن کا ایک بڑا دھڑا پنجاب کی صدارت کا ’’تاج‘‘وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے سر پر سجانے کا حامی ہے جبکہ شہباز شریف کے مرکزی صدر منتخب ہونے پر اس بات کا قومی امکان ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو شہباز شریف اپنا سیکرٹری جنرل لینے کے خواہشمند ہیں۔اگر وہ رضامند نہ ہوئے تو انہیں پنجاب کی صدارت کی بھی پیشکش کیے جانے کا امکان ہے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے مرکزی صدر منتخب ہونے سے قبل ہی پنجاب کی صدارت کے لیے کئی امیدوار متحرک ہو گئے ہیں اس کے لیے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے علاوہ صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن ،پرویز ملک،خواجہ سعد رفیق،ملک ندیم کامران،راجہ اشفاق سرور، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال ،بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔جبکہ مسلم لیگ ن کا بڑا دھڑا پنجاب کی صدارت کے لیے حمزہ شہباز کو موضوع ترین امیدوار قرار دے رہا ہے اس دھڑے کا کہنا ہے کہ پنجاب کی صدارت شہباز شریف کے بعد حمزہ شہباز اچھے طریقے سے چلا سکتے ہیں۔

ن لیگ پنجاب

مزید : صفحہ اول