ایک شخص کے نا اہل ہونے سے پوری سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی :چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

ایک شخص کے نا اہل ہونے سے پوری سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی :چیف ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کی بنا پر پاکستان مسلم لیگ (ن )پرپابندی عائد کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کون سا ایسا قانون ہے جو پارٹی سربراہ کے نااہل ہونے کے بعد پارٹی کی رجسٹریشن ختم کرنے کا کہتا ہے؟چیف جسٹس نے مزیدریمارکس دیئے کہ ایک شحض کے نااہل ہونے کے بعد پوری سیاسی جماعت پرپابندی نہیں لگائی جاسکتی، سیاسی پارٹی کا مطلب ایک شحض نہیں ہوتا، دوران سماعت درخواست گزار اپنے موقف کے حق میں کوئی قانون پیش نہیں کرسکے، چیف جسٹس نے عدالتی وقت ضائع کرنے پردرخواست گزار پر10ہزار روپے ہرجانہ عائدکردیا، جس پردرخواست گزار نے عدالت سے معذرت طلب کی اوراپنی درخواست کی واپسی کی استدعا کی ،فاضل جج نے واپس لینے کی بنیاد پر درخواست خارج کردی اور درخواست گزار کی معذرت قبول کرتے ہوئے ہرجانہ کا فیصلہ بھی واپس لے لیا۔

پابندی،مسترد

مزید : صفحہ اول