ٹڈاپ سکینڈل ،جج کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی،یوسف رضا گیلانی بھی پیش نہ ہوئے

ٹڈاپ سکینڈل ،جج کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی،یوسف رضا گیلانی بھی پیش نہ ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اے این این ) کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی و دیگر کے خلاف ٹڈاپ سکینڈل کے 26 مقدمات کی سماعت جج کی رخصت کے باعث غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ٹڈاپ سکینڈل کے مقدمات کی سماعت پرسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے مقدمات میں 25مفرور ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔ملزموں پر فریٹ سبسڈی کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بریت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔
ٹڈاپ سکینڈل

مزید :

صفحہ اول -