کریڈٹ کارڈ جتناپستول، تہہ کر کے بٹوے کے اندر بھی رکھا جا سکتا

کریڈٹ کارڈ جتناپستول، تہہ کر کے بٹوے کے اندر بھی رکھا جا سکتا
 کریڈٹ کارڈ جتناپستول، تہہ کر کے بٹوے کے اندر بھی رکھا جا سکتا

  

نارتھ کیرولائنا(مانیٹرنگ ڈیسک)چھوٹے ہتھیار بنانے والی ایک امریکی کمپنی ’’ٹریل بلیزر فائر آرمز‘‘ نے سات سال محنت کے بعد ایسی پستول تیار کر لی ہے جسے تہہ کر کے بٹوے کے اندر بھی رکھا جا سکتا ہے کیونکہ اس کی جسامت ایک کریڈٹ کارڈ سے کچھ زیادہ نہیں ہوتی۔’’لائف کارڈ پوائنٹ 22 ایل آر‘‘ نامی یہ پستول صرف 198 گرام وزنی ہے جب کہ تہہ ہونے کے بعد اس کی لمبائی صرف 8.6 سینٹی میٹر، چوڑائی 5.6 سینٹی میٹر اور موٹائی محض 1.27 سینٹی میٹر رہ جاتی ہے۔ اپنی اسی مختصر جسامت کی وجہ سے یہ پستول چھوٹے بٹوے میں بھی آسانی سے سما جاتی ہے۔ اس کے اندر 0.22 کیلیبر والی 5 گولیاں بھی بھری جا سکتی ہیں۔

مزید : صفحہ اول