فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی، حملہ آ ور گرفتا ر

فرانس میں تیز رفتار گاڑی فوجیوں پر چڑھ دوڑی، 6 زخمی، حملہ آ ور گرفتا ر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(آن لائن) فرانس میں دہشتگردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک تیز رفتار گاڑی کے ذریعے 6 فوجیوں کو کچلتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ فوجی اڈے کے قریب پیش آیا۔ واقعہ کے فوری بعد ملزم نے گاڑی سمیت وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے سخت تگ و دو کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم نے بھاگنے کی کوشش میں کئی گاڑیوں کو بھی روندا جس کے بعد پولیس نے فائرنگ کر کے اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ اطلاعات ہیں کہ دہشتگردی کے واقعہ میں زخمی فوجیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ اس واقعے کے پیچھے کسی تنظٰیم کا ہاتھ ہے یا یہ ملزم انفرادی کارروائی تھی؟ ابھی تک بارے میں تفتیش جاری ہے۔

مزید :

عالمی منظر -