بوسنیا میں 23 ویں عالمی فیسٹیول کا آغازآج ہوگا

بوسنیا میں 23 ویں عالمی فیسٹیول کا آغازآج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سراییوو (این این آئی)بوسنیا ہرزیگوینیا کے دارالحکومت سراییوو میں 23 ویں فیسٹیول 11 سے 18 اگست کی تاریخوں میں منعقد ہو گا اور اس میں 54 ممالک کی 235 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہد، دودھ اور انڈا نامی فلموں کے ہدایتکار سمیع کا پلان اولو کی تحریر کردہ اور انہی کی ہدایتکاری کے ساتھ فلم گندم بھی فیسٹیول میں پہلی دفعہ عالمی سطح پر نمائش کی جائے گی۔علاوہ ازیں فیسٹیول میں البانیہ اور یونان کی مشترکہ پیش کش ڈے بریک اور رومانیہ کی فلمیں بھی اپنا عالمی پریمئیر کریں گی۔
سراییوو فلم فیسٹیول کے منیجر میرساد پوریواترا نے کہا کہ فیسٹیول کے انعقاد کے لئے ہم ہر سال ترکی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اور ہمارے باہمی تعلقات بہت اچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی یورپ کی زندہ ترین اور دلچسپ ترین سینماٹو گرافیوں میں سے ایک کا مالک ہے۔

مزید :

عالمی منظر -