داعش کے دہشتگرد پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں: روس

داعش کے دہشتگرد پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں: روس

جکارتا(آن لائن)روسی وزیر خارجہ سیرگی لاروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ بالخصوص ’داعش‘ سے نمٹنے کے لیے انڈونیشیا کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ داعش کسی ایک ملک کے لیے نہیں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے کیونکہ اس کے جنگجو پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں۔ شام میں داعش کے خلاف جنگ میں غیرمعمولی کامیابیوں کے باوجود داعش کا خطرہ موجود ہے۔العربیہ کے مطابق اپنے دورہ انڈونیشیا کے دوران انڈونیشی ہم منصب رینو مارسودی کے ہمراہ جکارتا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیش رفت امن وامان کی بحالی کے باوجود داعش کا خطرہ موجود ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تنظیم کے دہشت گرد پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ روس، انڈونیشیا اور خطے کے دوسرے ملکوں کو بھی داعش سے خطرات لاحق ہیں۔ انڈونیشیا اور روس نے داعش اور دہشت گردی کے خلاف مل کر کوششیں کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے ہم دو طرفہ تعاون میں مزید اضافہ کریں گے۔

مزید : عالمی منظر