نائجیریا میں بوکو حرام کا چاڈ جھیل پر قبضہ، 30ماہی گیر ہلاک

نائجیریا میں بوکو حرام کا چاڈ جھیل پر قبضہ، 30ماہی گیر ہلاک

ابوجہ(این این آئی)نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے چاڈ جھیل پر قبضہ کرکے 30 ماہی گیروں کو ہلاک کر دیا ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تنظیم ماہِ جون 2017 سے لے کر اب تک تقریباً 113 افراد کو ہلاک کر چکی ہے اور حالیہ دنوں میں تنظیم کے حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔صوبہ بورنو کے حکام میں سے قاشیم شیٹیما نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حالیہ حملے میں علاقے کے مختلف مقامات پر 30 سے زائد افراد کو ہلاک کیا گیا ۔واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے اپنے منظر عام پر آنے کے حالیہ 8 سالوں کے دوران 20 ہزار سے زائد افراد کو قتل اور 2 ملین 7 لاکھ افراد کو بے وطن کر دیا ہے۔

مزید : عالمی منظر