چین میں زلزلے سے ہلاکتیں 19ہو گئیں، 247زخمی

چین میں زلزلے سے ہلاکتیں 19ہو گئیں، 247زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(این این آئی)چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد19 ہوگئی جبکہ 247 افراد زخمی ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ 60 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔مقامی میڈیا کے مطابق چینی حکام نے بتایاکہ مرنے والوں میں آٹھ سیاح بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز آنے والے6 اعشاریہ 5 شدت کے زلزلے نے سیچوان کے پہاڑی علاقے میں تباہی مچائی تھی۔زلزلے سے عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا اور کئی جگہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش ا?ئیتاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -