قطر نے 80ممالک کے شہریوں کو ویزے کے بغیر آنے کی اجازت

قطر نے 80ممالک کے شہریوں کو ویزے کے بغیر آنے کی اجازت

دوحہ(این این آئی)قطر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بھارت سمیت اسّی ممالک کے شہریوں کو اب قطر میں ویزے کے بغیر داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔ جرمن ریڈیو کے مطابق اس بارے میں اعلان محکمہ سیاحت کے چیف آفیسر حسن الابراہیم نے دارالحکومت دوحہ میں کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ حالیہ سفارتی بحران کے تناظر میں کیا گیا ہے،یہ تمام 80 ممالک کے باشندے اب خلیجی ریاست قطر کے ایئرپورٹس پر ٹورسٹ ویزا حاصل کر سکیں گے،قطرحکومت کے اس اقدام کا مقصد ملکی ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے شعبوں کو فروغ دینا ہے، جو پڑوسی ممالک کی طرف سے قطر کے سفارتی بائیکاٹ کے سبب مشکلات کا شکار ہیں۔قطر کے محکمہ سیاحت کے اعلی عہدیدار حسن الابراہیم نے صحافیوں کو بتایا کہ ویزے سے چھوٹ کی اس اسکیم کی بدولت قطر غیر ملکیوں کے لیے خطے کا سب سے زیادہ پہنچ والا ملک بن جائے گا۔

مزید : عالمی منظر