یاسمین راشدسمیت 49 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

یاسمین راشدسمیت 49 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

لاہور(جنرل رپورٹر+نامہ نگار)این اے 120 کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا وقت ختم ہوگیا، تحریک انصاف کی ڈاکڑ یاسمین راشد اور عوامی تحریک کے اشتیاق چودھری سمیت 49 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے لیکن ن لیگ تا حال امیدوار فائنل نہ کرسکی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے دو آزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے گئے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے پہلے روزدو آزاد امیدواروں علامہ غلام محمد شبیر اور مائیکل حارث کی جانب سے ریٹرننگ افسر کے روبرو کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے ہیں۔میاں محمد،نوازشریف کی ناہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے ایک سو بیس سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے49امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے تھے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے آنے والے امیدواروں اور ان کے ہمراہ کارکنوں کی آمد کے پیش نظرصوبائی الیکشن کمیشن کی سکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔

کاغذات نامزدگی

مزید : صفحہ آخر