دوران سروس وفات پانے والے دو سیکرٹریوں کی مالی امداد کی منظوری دیدی گئی

دوران سروس وفات پانے والے دو سیکرٹریوں کی مالی امداد کی منظوری دیدی گئی

لاہور (سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب نے دوران سروس وفات پانے والے دو سیکرٹریوں کی مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے مرحوم سیکرٹری اوقاف نواز ش علی اور مرحوم سیکرٹری آئی اینڈ سی فراست اقبال کی ڈھائی ڈھائی کروڑ روپے مالی امداد کی منظوری دی ہے ، یہ مالی امداد دیگر پینشن اور دوران سروس وفات کی گرانٹ کے علاوہ ہو گی، یہ مالی امداد ان دونوں مرحوم یں کی فیمیلیز کو گھر کی تعمیر کے لئے دی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر