پاکستانی عوام نواز شریف کے علاوہ کسی کو لیڈر تسلیم نہیں کرتی،امیر مقام

پاکستانی عوام نواز شریف کے علاوہ کسی کو لیڈر تسلیم نہیں کرتی،امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم (آن لائن) خیبر پختونخواہ میں مسلم لیگ ن کے صدر امیر مقام نے کہا کہ پاکستانی عوام نواز شریف کے علاوہ کسی کو لیڈر تسلیم نہیں کرتی۔ خیبر پختونخواہ میں عمران خان کی قبر کھود رہے ہیں وہیں پر اس کی سیاست کو دفن کر دیں گے۔ جمعرات کے روز جہلم میں مسلم لیگ ن کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر امیر مقام نے کہا کہ جہلم میں نواز شریف سے محبت کرنے والی عوام کا جوش و جذبہ قابل دید ہے۔ پاکستان کی عوام کسی اور کو اپنا لیڈر ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ کوئی طاقت عوام کو نواز شریف سے الگ نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا کیونکہ وہاں کی عوام عمران کو مینڈیٹ دینا جانتے ہیں اور مینڈیٹ واپس لینا بھی جانتے ہیں۔ کے پی کے میں احتساب کا عمل تباہ ہو گیا ہے ۔ کے پی کے کی عوام نے عمران خان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -