عمران خان مشرف کی طرح احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں:خواجہ آصف

عمران خان مشرف کی طرح احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں:خواجہ آصف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے عمران خان پرویز مشرف کی طرح احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور ابھی تو پارٹی شروع ہو ئی ہے، جمعرات کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا نواز شریف پر الزام اربوں روپے کا اور نااہلی بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر ہوئی، عمران خان مشرف کی طرح احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر